Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں موسم خشک اور سرد، آسمانی بجلی سے 2 افراد جاں بحق

آج کوئٹہ اور قلات میں اج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شائع 02 دسمبر 2024 12:08pm

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بارکھان، قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، جھل مگسی اور بو لان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ادھر آسمانی بجلی گرنے خضدار اور مستونگ یں خاتون سیمت دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں اج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جعفر آباد، ژوب، شیرانی ، موسیٰ خیل، نصیر آباد ،لورالائی، سبی، کوہلو اور آواران میں بھی مطلع جزوی طور پر ابرالود یے آج کوئٹہ اور قلات میں اج کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 5 اور زیارت میں منفی 3 ڈگری ہے۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور تربت میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ، نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 اور چمن میں 6 ڈگری گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور جیوانی میں 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا۔

Winter

پاکستان

بلوچستان