بائیڈن نے جاتے جاتے غیر قانونی اسلحہ کیس میں بیٹے کو معافی دلوا دی
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ملزم بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس میں معاف کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی۔
ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے تھے۔
برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی متبادل کرنسی لانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
صدر بائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن کا جرم ثابت ہوا اور انہوں نے جرم کا اعتراف کیا۔
رپورٹ کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا جس پر جج نے انہیں خبردار کیا کہ اس پر انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر صدر بائیڈن نے اپنے صدارتی دور مکمل ہونے سے قبل ہی ہی اپنے بیٹے کو معافی دینے کا اعلان کردیا۔
Comments are closed on this story.