بھارتی اداکارہ اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں
کنڑ اداکارہ شوبیتھا شیوانا حیدرآباد کے کونڈا پور علاقے میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے خودکشی کا شبہ کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق، پولیس کو شبہ ہے کہ اس کی موت خودکشی کا معاملہ ہے۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
ارجن سے علیحدگی کے بعد ملائکہ اروڑا کی ایک اور ذومعنی پوسٹ وائرل
بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی اور خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اوراداکارہ کی موت سے متعلق تمام مشکوک حقائق کی چھان بین کررہی ہے۔ پولیس کے مطابق اس کی موت کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
شوبیتھا کی آخری انسٹاگرام پوسٹ 16 نومبر کی تھی۔ اس کی بے وقت موت نے مداحوں اور انڈسٹری کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ اداکارہ کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر اس نے خود کشی کی بھی ہے تو اس کی وجہ کیا تھی؟ کیا اس نے گھر کی پریشانیوں سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے۔
مداحوں نے افسوسناک خبر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس سیکشن میں غم کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے لکھا، ”کیا یہ سچ ہے؟ اس نے خودکشی کی؟“ جب کہ ایک اور نے تبصرہ کیا، ”اوم شانتی۔“
1992 میں بنگلورو میں پیدا ہونے والی شوبیتھا شیوانا نے چھوٹی عمر سے ہی فنون لطیفہ میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس نے اپنی اسکول کی تعلیم بنگلور کے بالڈون گرلز ہائی اسکول میں مکمل کی اور تفریحی صنعت میں قدم رکھنے سے پہلے شہر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (NIFT) میں فیشن ڈیزائننگ کی تعلیم حاصل کی۔
شوبیتھا کنڑ سنیما کا ایک جانا پہچانا چہرہ تھا، جس نے کئی مشہور فلموں میں کردار ادا کیے، جن میں وندنا، ایراڈونڈلا مورو، جیک پاٹ، اور اے ٹی ایم: قتل کی کوشش شامل ہیں۔ فلموں میں اپنے کام کے علاوہ، وہ ٹیلی ویژن پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی رہتی تھیں اور گالی پاتا، منگلا گووری، کوگیلے، کرشنا رکمنی، اور برہماگنتو جیسے ہٹ سیریلز میں نظر آئیں۔
Comments are closed on this story.