Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: ہربنس پورہ میں چلتی گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ

آگ لگتے ہی ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے فوری طور پر بھاگ کر اپنی جان بچائی
شائع 02 دسمبر 2024 08:45am

لاہور: ہربنس پورہ میں ایک چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پک اپ گاڑی کے اندر اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

فوٹیج کے مطابق، آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگتے ہی ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے فوری طور پر بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ مزید تفصیلات کی تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان

Car Blaze