پاکستانی ڈرامے تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، عائشہ جہانزیب
عائشہ جہانزیب ایک پاکستانی اینکراوراداکارہیں جو اپنی ذاتی زندگی میں ایک بہت بڑی آزمائش سے گزری ہیں۔ وہ ابھی اپنے شوہر سے گھریلو تشدد کا شکاررہی ہیں اوراب طلاق لے رہی ہے۔ انہوں نے ایک مشکل دور سے گذرنے کے بعداپنی زندگی میں آگے بڑھ کر بہادری سے قدم اٹھایا ہے۔
حال ہی میں عائشہ جہانزیب نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے صنفی امتیاز، خواتین کے لیے مواقع کی کمی اور معاشرے میں منافقت کے بارے میں بات کی۔
نیلم منیر جلد شدی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں، دولہا کون؟
عائشہ جہانزیب نے اس بارے میں بھی اپنی رائے بیان کی کہ کس طرح ڈرامے یہ پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں کہ تشدد اور اسے برداشت کرنا عام ہے اور کئی اعتبار سے ٹھیک ہے۔ ان کے نزدیک اس طرح کی چیزیں ہمارے معاشرے میں تشدد کو مزید ہوا دے رہی ہیں۔
عائشہ جہانزیب نے گھریلو تشدد کے خلاف بھی بات کی۔ ان کے نزدیک کوئی آدمی آپ پر ہاتھ اٹھانے کے بعد پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔
انہوں نے ایسی لڑکیاں جن کی شادی نہیں ہوئی ہے اور ریلیشن شپ میں ہیں کے بارے میں کہا کہ وہ وہ بھی بدسلوکی اور گالم گلوچ کو برداشت کرتی ہیں اور اس کو روکنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ایک بار جب کوئی آدمی آپ پر ہاتھ اٹھاتا ہے تو پھر وہ ہاتھ پیچھے نہیں ہٹتا اور وہ ہاتھ بار بار اٹھتا ہے۔
Comments are closed on this story.