بکنی پہنی دلہن کی تصویر نے ہاہاکار مچا دیا، حقیقت جان کر لوگ حیران رہ گئے
عموماً کسی دلہن کو آپ نے شرارے، ساڑھی کا ویسٹرن برائیڈل ڈریس میں دیکھا ہوگا، لیکن ایک دلہن کی بکنی پہن کر شادی کی رسومات ادا کرنے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر کو لکھنؤ کی ایک شادی کی تقریب بتایا گیا جس میں ایک دلہن بکنی پہنے دولہا کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس تصویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر ان کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ لکھنؤ کی دلہن نے شادی کی تقریب میں بنارسی بکنی پہن کر دقیانوسی سوچ کو توڑ ڈالا۔
کچھ لوگوں نے فوری طور پر اسے سچ مان لیا اور کہا کہ منفرد نظر آنے کے لیے اب کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ ’دلہن‘ پیلے رنگ کی بکنی، روایتی سرخ چوڑیاں، ہاتھوں اور پیروں پر مہندی، اور سر پر دوپٹہ پہنے ہوئے ہے۔
یہ وائرل تصویر سوشل میڈیا صارفین کے درمیان شدید بحث کا موضوع بن گئی، جس میں کچھ لوگ دلہن کے بولڈ لباس پر تنقید کر رہے تھے جبکہ دیگر اس کی اصلیت پر سوال اٹھا رہے تھے۔
تصویر میں ’دولہا‘ شیروانی پہنے ہوئے نظر آتا ہے، جب کہ پس منظر میں ایک ہندوستانی عورت اور ایک کم عمر لڑکی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔
لیکن بعد میں تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ یہ تصویر آرٹی فشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی تخلیق ہے اور جعلی ہے۔
یہ تصویر سب سے پہلے گزشتہ ماہ 18 نومبر کو reddit کی ایک کمیونٹی Desi Adult Fusion پر شیئر کی گئی تھی، جو دیسی ثقافت سے متاثر اے آئی سے تیار کردہ آرٹ ورک پیش کرنے کے لیے جانی جاتی ہے، اس کمیونٹی میں بتایا بھی گیا تھا کہ یہ تصویر مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.