Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہ رخ خان کے بیٹے نے دنیا کی بہترین شراب بنا ڈالی

باپ بیٹے کے متعارف کرائے ہوئے برانڈ ڈی یاول نے نیو یارک میں منعقدہ مقابلے میں ایوارڈ جیت لیا۔
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2024 08:11pm

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اُن کے بیٹے آریان خان کی تیار کردہ وھسکی کو دنیا کی بہترین شراب قرار دیا گیا ہے۔

نیو یارک کے ورلڈ اسپرٹس کمپٹیشن میں باپ بیٹے کی متعارف کرائی ہوئی شراب ڈی یاول نامی مالٹ وھسکی کو بیسٹ اوور آل اسکاچ اور بیسٹ آف کلاس بلینڈیڈ مالٹ اسکاچ وھسکی کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

شراب کی پرکھ کے مقابلے میں شعبے کے ممتاز ماہرین نے منصفین کے فرائض انجام دیے۔ انہوں نے دنیا بھر کے بہترین معروف برانڈز کے ساتھ ساتھ نئے ابھرتے ہوئے برانڈز کا بھی جائزہ لیا۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ نیو یارک کے اس مقابلے میں دیا جانے والا انسیپشن ایوارڈ اس کا مظہر ہے کہ دنیا کی بہترین چیزیں ہمیشہ بھرپور لگن اور ان تھک محنت ہی کی بدولت تیار ہو پاتی ہیں۔

شاہ رخ اور اُن کے بیٹے کی تیار کردہ شراب مختلف خطوں سے لیے گئے اجزائے ترکیبی کا مجموعہ ہے۔ یہ آٹھ مختلف مالٹس سے تیار کی گئی ہے۔

یہ اعلیٰ درجے کی شراب 2023 میں لانچ کی گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا ذائقہ منفرد ہے اور اِسے بالعموم ٹھنڈی کیے بغیر پیش کیا جاتا ہے۔

آریان خان نے کہا کہ ہمارے متعارف کرائے ہوئے بلینڈ کی اس قدر پذیرائی اور ایوارڈ کا حصول اس بات کا کو ظاہر کرتا ہے کہ ہماری لگن، کاری گری اور نفاست کو عالمگیر سطح پر شناخت اور قبول کیا گیا ہے۔

Shahrukh Khan

Aryan khan

BEST WHISKY

PRESTIGIOUS AWARD

NEW YORK COMPETITION