نینا گپتا نے ’گنجی چڑیل‘ کے روپ میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اغوا کرلیا، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کی مکعروف سینیئیر اداکارہ نینا گپتا نے یوٹیوب پر وائرل کہانیوں کے کردار ”گنجی چڑیل“ کا روپ اپنا کر لوگوں کو حیران کردیا۔
نینا گپتا کے اس غیر متوقع روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔
مزاحیہ ویڈیو تین بیوٹی اور لائف اسٹائل انفلوئنسرز شیو شکتی سچدیو، ایشیتا منگل اور ساکشی سڈوانی کے ساتھ شروع ہوتی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں، جبکہ ایک وائس اوور بیان کرتا ہے، ’ایک بار تین یوٹیوبرز کو اغوا کر لیتی ہے گنجی چڑیل‘۔
اس کے بعد نینا گپتا ”گنجی چڑیل“ کے روپ میں اپنی شاندار انٹری دیتی ہیں اور اعلان کرتی ہیں کہ وہ ایک میم بن کر تھک چکی ہیں اور ”بیب“ بننے کے لیے جین-زی جیسی تبدیلی کا مطالبہ کرتی ہیں۔
اس کے نتیجے میں انفلوئنسرز گنجی چڑیل کے سبز رنگ کے لیے بہترین بیس تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ہیئر اسپا سیشنز سے لے کر اسموکی آنکھوں اور چمکدار لباس تک، میک اوور مونٹاج خوب مزے دار لگتا ہے۔
اس کے بعد گنجی چڑیل ایک زبردست، جین زی ڈیوا کے لُک میں سامنے آتی ہے۔
ویڈیو کو یوٹیوب انڈیا کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا گیا تھا اور اب تک اسے 1.5 ملین سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب مزے کے تبصرے کئے ہیں۔
ڈولی سنگھ نامی صراف نے لکھا، ’کس نے سوچا تھا کہ نینا جی ایک اچھی گنجی چڑیل بنیں گی وہ پروموشن کی مستحق ہیں‘۔
بلاگر دیباشری بنرجی نے طنز کیا، ’چلو گنجی چڑیل کو بھی کاجل لگانا سکھا دیا‘۔
Comments are closed on this story.