Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

شاہ رخ خان کی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو شادی کے بعد جھگڑوں پر انوکھی صلاح

'میں اس گھر میں نہیں رہ سکتا'، رنبیر کپور یہ بولنے پر کیوں مجبور ہوئے؟
شائع 01 دسمبر 2024 05:57pm

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کا رنبیر کپور کو شادی شدہ زندگی کے حوالے سے دیا گیا مشورہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

دراصل شاہ رخ خان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے ایک اشتہار کیلئے اپنی مقبول فلموں ”ڈیئر زندگی“، ”گلی بوائے“ اور ”یہ جوانی ہے دیوانی“ کے کرداروں کا روپ پھر سے اپنایا۔

اس اشتہار میں، تینوں کو رنبیر اور عالیہ کی شادی پر بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ایک منٹ کی ویڈیو میں، شاہ رخ خان اپنے ڈاکٹر جہانگیر خان کے اوتار کو دہراتے ہوئے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور سے بات چیت کرتے دکھائی دئے۔

ویڈیو میں شاہ رخ خان پوچھتے ہیں، ’بنی، سفینہ، تمہاری شادی کیسی چل رہی ہے؟‘

جس پر عالیہ بھٹ اپنے سفینہ اوتار میں کہتی ہیں، ’میں آپ کو بتاؤں گی۔ میں نے اس آدمی سے برف لانے کو کہا، وہ لداخ چلا گیا۔ میں نے کال پر اس سے پوچھا، آپ اتنے مصروف کیوں ہیں؟، اور اس نے کہا، پہاڑ پکار رہے ہیں‘۔

اس کے بعد عالیہ نے زویا اختر کی فلم سے اپنی مشہور لائن دہراتے ہوئے کہا کہ ’اتنا پہاڑوؐ کے ساتھ گلو گلو کرے گا تو تھوپٹنگی نا اس کو‘۔

اس کے بعد رنبیر لہتے ہیں،’ڈاکٹر جہانگیر، میں اڑنا چاہتا ہوں، دوڑنا چاہتا ہوں، بس اس گھر میں رکنا نہیں چاہتا‘۔

جس پر متجسس شاہ رخ پوچھتے ہیں، ’لیکن کیوں؟‘

تو رنبیر شکایتی انداز میں کہتے ہیں، ’کل میں غروب آفتاب دیکھنے کے لیے چھت پر چڑھا تو وہ ٹوٹ گئی۔ میں خود کو محفوظ محسوس نہیں کر رہا۔‘

جس پر عالیہ بھٹ نے جواب دیا کہ آپ کو گھر پر راک کلائمبنگ کرنے کو کس نے کہا؟

شاہ رخ نے جوڑے کے درمیان جھگڑے کو روکتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ دونوں کی بات سنی ہے، میرے پاس آپ کے لیے ایک حل ہے۔

دیوار کے پیچھے سے رنگٹا اسٹیل ٹی ایم ٹی بار کھینچتے ہوئے شاہ رخ نے کہا، ’اگر آپ اسے اپنا گھر بنانے کے لیے استعمال کریں گے تو میں آپ کی شادی کی ضمانت نہیں دے سکتا، لیکن آپ کا گھر کبھی نہیں ٹوٹے گا۔‘

Shahrukh Khan

Alia Bhatt

ranbir kapoor