چیمپئنز ٹرافی 2025 پر ڈیڈ لاک ، آئی سی سی کا نیا فارمولا کیا ہے؟
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پر ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے نئے فارمولے کا نام سامنے آگیا، مسئلہ حل کرنے کے لیے پارٹنر شپ فارمولے پر غور جاری ہے، آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو فارمولا قبول کرنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نئے فارمولے کا مقصد پاکستان کی قانونی کارروائی سے بچنا ہے، آئی سی سی ووٹنگ کے بغیر مسئلہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا
ذرائع نے بتایا کہ نیا فارمولہ چیمپئنز ٹرافی سے لاگو اور 3 سال تک نافذ العمل رہے گا، نئے فارمولے کے تحت بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق پاکستان بھی اگلے 3 سال تک تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، بھارت کی طرح پاکستان بھی بھارت میں کوئی ٹورنامنٹ نہیں کھیلے گا۔
Comments are closed on this story.