خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 2 اہلکار شہید
سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ خوارج کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اس دوران ایک کیپٹن اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے مقام پر موثر انداز میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچ خوارج مارے گئے جبکہ نو خوارج زخمی ہوئے۔
لکی مروت: تھانے پر دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سے حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق
تاہم اس آپریشن کے دوران ضلع جھنگ کے رہائشی 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقے شگئی میں کی گئی ایک اور کارروائی میں تین خوارج ہلاک کئے گئے جبکہ دو کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔
اس شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، لاہور کے رہائشی 25 سالہ کیپٹن محمد زوہیب الدین اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے لڑے اور شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے، زخمی اور گرفتار تمام خوارج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹزئانگ آپریشن جاری ہیں، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
جنوبی وزیرستان ضلع میں کرفیو نافذ، نوٹیفکیشن جاری
کیپٹن محمد زوہیب شہید نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دئیے، انہوں نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔
جبکہ سپاہی افتخار حسین شہید نے8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں اور سوگواران میں اہلیہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی چھوڑے ہیں۔
کیپٹن محمد زوہیب الدین شہید اور سپاہی افتخار حسین شہید کی نماز جنازہ پشاور اور بنوں گیریژن میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں لفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری ، کور کمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔
کیپٹن زوہیب الدین شہید اور سپاہی افتخار حسین شہید کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے شہید کیپٹن محمد زوہیب الدین اور سپاہی افتخار حیسن کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں پر فخر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انتشار کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
وزیرِ اعظم نے پاک فوج کے شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی ہے۔
دریں اثنا وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو بہادر سکیورٹی فورسز پر ناز ہے، خوارجی دہشت گردوں کو پاکستان میں کہیں چھپنے نہیں دیں گے، قوم کی حمایت سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کریں گے۔
Comments are closed on this story.