Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

خواجہ آصف کا عمران خان کے حق میں زیک گولڈ اسمتھ کی اپیل پر طنزیہ وار

زیک گولڈ اسمتھ عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی ہیں
شائع 01 دسمبر 2024 04:45pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر پاکستان تحرین انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اسرائیل سے جوڑتے ہوئے ان پر طنز کیا ہے۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر عمران خان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ کو ری شئری کرتے ہوئے لکھا، ’صیہونی/اسرائیل اپنے پروجیکٹ عمران خان کو بچانے نکل پڑے‘۔

عمران خان اڈیالہ میں ہیں یا کہیں اور؟ پی ٹی آئی اور سرکاری ذرائع کے بیانات سامنے آگئے

زیک گولڈ اسمتھ نے گزشتہ روز ’ایکس‘ پر ہی جاری اپنے پیغام میں عالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستانی اشرافیہ جانتی ہے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان پاکستانی عوام کے پسندیدہ ترین لیڈر ہیں۔

زیک نے لکھا کہ یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے کچھ بھی کریں گے اور اس وجہ سے عمران خان کے لئے صورتحال کافی خطر ناک ہوچکی ہے۔

اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات

زیک گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ان عناصر کی کوئی بھی حرکت عمران خان اور پاکستان کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے، اب وقت آچکا ہے کہ عالمی برادری بانی پی ٹی آئی کے لئے بھرپور آواز اٹھائے۔

imran khan

Khawaja Asif

Zack Goldsmith