Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
14 Rajab 1446  

بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں

محکمہ اینٹی کرپشن نے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا
شائع 01 دسمبر 2024 02:08pm

بلوچستان تعلیمی بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں سامنے آگئیں، محکمہ اینٹی کرپشن نے بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ کے مطابق بورڈ افسران پر امتحانی مراکز فروخت کرنے کے الزامات ہیں، ایف ایس سی کے طالب علموں کو پیسے لیکر اضافی نمبر دیے گئے ہیں، بلوچستان بورڈ سے پچھلے 2 سال کے امتحانی مراکز کا سارا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سال 24-2023 میں ہونے والے امتحانی مراکز کے عملے کی لسٹ بھی طلب کی گئی ہے، بورڈ کو 15 طالب علموں کی پرچوں کی جوابی کاپیاں بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

quetta

Irregularities

Balochistan Education Board