چین میں 100 سے زائد پاکستانی تاجر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی
پاک چین سرحد کو آل سیزن بنانے کی کوشش بھی کامیاب نھیں ہوسکی
چین میں ایک سو سے زائد پاکستانی تاجر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ پاک چین سرحد کو آل سیزن بنانے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔
چین میں پھنسے تاجروں کے بارڈر پاس کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ بلندی پر واقع خنجراب ٹاپ پر شاہراہ قراقرم سے برف صاف کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آمد و رفت میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔
چین کی جانب سے پاک چین سرحد کو سال بھر کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پاکستان کی حدوں میں شاھراہ قراقرم سے برف ہٹانے اور دیگر سہولیات کے فقدان کے باعث سرحد کو موسم سرما میں کُھلا رکھنا ممکن نہیں ہے۔
china
paksitan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.