Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا

چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت شروع ہو گئی، آئی سی سی
شائع 01 دسمبر 2024 12:43pm

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے انترنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیٹے جے شاہ نے گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہونے پر آج آئی سی سی کے چیئرمین کا چارج سنھبالا۔

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی، گریگ بارکلے نے اگست میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، جے شاہ نے 27 اگست کو بلامقابلہ آئی سی سی چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

جے شاہ 5 سال تک بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری رہے، جے شاہ اگلے 3 برس کے لیے آئی سی سی کے چیئرمین رہیں گے۔

نئے چئیرمین آنے کے بعد پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی امیدیں ختم؟

آئی سی سی نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ جے شاہ نے بطور آئی سی سی چیئرمین عہدے پر کام کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین آئی سی سی کی حیثیت سے جے شاہ کے عہدے کی مدت شروع ہوگئی ہے۔

جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، آئی سی سی ڈائریکٹرز اور رکن بورڈز کی حمایت اور اعتماد کا شکر گزار ہوں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع کے حوالے سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ چیمئنز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی کے درمیان ڈیڈ لاک کے بعد چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ چیمئنز ٹرافی کا معاملہ کل تک حل ہونے کی امید ہے، اس بات کا امکان ہے کہ آئی سی سی بورڈ ممبران کی میٹنگ میں ووٹنگ سے پہلے ہی چیمئنز ٹرافی کا معاملہ حل ہو جائے۔

آئی سی سی چیئرمین کی مدت میں اضافہ، کرکٹ کونسل نے سفارش کردی

اگر بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پاکستان کے فارمولے کو تسلیم کر لیتا ہے تو پھر اگلے تین برس تک نا بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلے گی اور نا ہی پاکسانی ٹیم بھارت جاکر میچز کھیلے گی، اس ماڈل کو ہائبرڈ ماڈل کی بجائے کچھ اور نام دیا جائے گا۔

ICC

BCCI

Champions Trophy

jay shah

champions trophy 2025

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

JAY SHAH TO TAKE CHARGE