Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی
شائع 01 دسمبر 2024 11:47am

پاکستان نے چوتھے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم پاکستان کے خلاف مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 94 رنز ہی بناسکی۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا اعلان

پاکستان کے مطیع اللّٰہ نے 4 اوور میں 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 95 رنز کا ہدف باآسانی چھٹے اوور میں حاصل کرلیا، کامران نے 21 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔

Multan

blind cricket

Blind Cricket Team Pakistan

T20 Blind World Cup