حکومت نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری، عمران خان رہائی کی تحریک اور مضبوط ہوگئی، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کہتے ہیں کہ بربریت کر کے حکومت نے اپنے پاوں پر خود کلہاڑی ماری ہے، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی تحریک مزید زور پکڑے گی۔
ذرائع کے مطابق مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے اور سانحہ ڈی چوک کے بعد بانی پی ٹی آئی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں۔
دشمن پختونخوا کی علیحدگی چاہتا ہے اور پی ٹی آئی اس سازش کی سیاسی سہولت کار ہے، خواجہ آصف
مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ حکومت اگر سمجھتی ہے کہ بربریت سے تحریک کمزور ہوگئی تو یہ ان کی بھول ہے۔ بیرسٹر سیف کا مزید کہنا ہے کہ کارکنوں کا خون وفاقی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔
پختونخوا میں صورتحال اچھی نہیں ہے، گورنر کے پی کا دعویٰ
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کے پی میں گونر راج لگنے سے متعلق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان میں شق موجود ہے کہ وفاق صوبے میں گورنر راج لگا سکتا ہے، اگر اس طرح کا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو میں بالکل انکار نہیں کروں گا۔
گورنر خیبرپختونخوا کاکہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتی، گورنر راج پر پیپلزپارٹی جو فیصلہ کرے گی وہی میرا فیصلہ ہوگا۔
Comments are closed on this story.