کراچی: سی ویو پر آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں لیکیج، تیل سڑک پر پھیل گیا
کراچی میں سی ویو پر آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں لیکج کے باعث فرنس آئل سڑک پر پھیل گیا، جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تاہم کچھ دیر بعد لائن کی مرمت کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تیل قریبی رہائشی پروجیکٹ میں بھی داخل ہو گیا تھا، لیکیج کی اطلاع پر آئل ریفائنری اور ڈی ایچ اے کا عملہ تیل کے رساؤ کے مقام پر پہنچا تھا۔
آئل ریفائنری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل بہنے کی اطلاع پر تیل کی پمپنگ رکوا دی گئی تھی اور سروس روڈ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
پاک ریفائنری کے ایم ڈی زاہد میر نے اس حوالے سے بتایا کہ سی ویو سروس روڈ پر ریفائنری لیکیج کی مرمت کے لیے ٹیم روانہ کر دی گئی تھی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق سی ویو روڈ پر ریفائنری کی لائن میں لیکیج صبح 6 بجے ہوئی تھی، سی ویو روڈ پر پاکستان ریفائنری کی لائن کی مرمت کردی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.