Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانچ پسندیدہ کھانوں کے استعمال سے 45 کلو وزن کم کرنے والی خاتون

خاتون کے مطابق آپ کو اپنی پسندیدہ غذا کو ترک کرنے کی ضرورت نہیں
شائع 01 دسمبر 2024 10:43am

وزن کم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد آسان کام نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے پختہ ارادہ اور محنت کرنا پڑتی ہے تب جا کر مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

یہاں وزن کم کرنے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ آپ اپنی پسندیدہ کھانے پینے کی اشیاء ترک کردیں اور بس زیادہ تر وقت ورزش کو دیں بلکہ خوراک کے ٹھیک ٹھاک استعمال کے ساتھ بھی وزن میں کمی لائی جا سکتی ہے جیسا کہ ایک مشہور فٹنس انفلوئنسر نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق 100 پاؤنڈ (تقریباً 45 کلوگرام) وزن کم کرنے والی فٹنس انفلوئنسر ڈلس روڈریگز نے اپنے 5 پسندیدہ اسنیکس کا اشتراک کیا جس سے اُنہیں وزن کم کرنے اور پٹھوں کو بڑھانے میں مدد ملی۔ ڈلس روڈریگز کے مطابق نتائج دیکھنے کے لیے آپ کو اپنی پسندیدہ غذا کو ترک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

خاتون فٹنس انفلوئنسر ڈلس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پہلے اور بعد کی ایک تصویر پوسٹ کی، ساتھ ہی انہوں نے اپنے 5 پسندیدہ اسنیکس کی تصاویر بھی شئیر کیں جس کا انہوں نے وزن کم کرنے کے دوران استعمال کیا۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ڈلس روڈریگز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چربی کم کرنا اور صحت بخش کھانا بورنگ نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سوچتی تھی کہ مجھے کم سے کم خوراک، سادہ سلاد اور ابلے ہوئے انڈے کھانے چاہئیں تاکہ سالوں سے گمراہ رہنے کی وجہ سے نتائج دیکھ سکیں۔ یہ آپ کی یاد دہانی رہے کہ نتائج دیکھنے کے لیے آپ کو اپنی پسند کا کھانا کھانے سے باز نہیں آنا چاہیے۔ اپنے جسم کو بوسٹ دیں، اچھا اور زیادہ کھائیں، پروٹین حاصل کریں اور انتظار کریں، نتائج خود آپ کی طرف دوڑتے چلے آئیں گے۔

social media influencer

Dulce Rodriguez

100 lbs

approximately 45 kg lost

Top 5 snacks