Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

شامی باغی حلب میں داخل، مغربی علاقوں کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

شامی باغیوں کے حملے میں درجنوں شامی فوجی مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، رپورٹ
شائع 01 دسمبر 2024 09:25am
تصویر بشکریہ: رائٹرز
تصویر بشکریہ: رائٹرز

شام میں 8 سال بعد شامی باغیوں نے ملک کے دوسرے بڑے شہر حلب کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی باغیوں نے مغربی علاقوں کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا بھی دعویٰ کردیا۔ عسکریت پسند گروہ تحریرالشام کے جنگجوؤں نے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں پر گشت کیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق فائرنگ اور گولا باری کی زد میں آکر 8 بچوں سمیت 27 شہری جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی فوج شمالی شہر حماہ سے بھی پیچھے ہٹ گئی ہے۔

شامی باغیوں کے حملے میں درجنوں شامی فوجی مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

یاد رہے کہ 2016 میں شامی صدر بشارالاسد کی افواج نے حلب سے باغیوں کو نکال دیا تھا اس کے بعد سے یہاں پر کوئی بڑا حملہ نہیں ہوا۔

دوسری جانب شامی فوج نے حلب سے عارضی انخلا کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد چوبیس گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مسلح گروپوں نے حلب میں موجود ایرانی قونصل پر بھی حملہ کردیا جس کے بعد ایران کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایران نے اس میں امریکا کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا۔

Syrian rebels

central Aleppo