Aaj News

اتوار, دسمبر 01, 2024  
28 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھر میں بارش سے موسم مزید سرد، برفباری کے باعث راستے بند، سیاحوں کو روک دیا گیا

آج گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2024 10:24am

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، ناران میں برفباری کے باعث راستے بند کردیے گئے جس کے باعث سیاحوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا، آج شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم سرما کی آمد کا اعلان کردیا، بالائی علاقوں میں برفباری سے وادیوں کا حسن مزید نکھرگیا جبکہ یخ بستا ہواؤں نے ڈیرے جمانا شروع کردیے۔

بلوچستان میں زیارت، پشین، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان اور خضدار میں بارش ہوئی، بلوچستان سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے سندھ کا موسم بھی تبدیل کردیا جبکہ جیکب آباد، قمرشہداد کوٹ میں بارش سےعوام کے چہرے کھل اٹھے۔

سیاحوں کے ناران سے آگے جانے پر پابندی

پنجاب میں چنیوٹ، سیالکوٹ، علی پور اور ملحقہ علاقوں میں رم جھم نے موسم گرما کی چھٹی کردی، شدید برفباری کے باعث ناران میں سیاحتی سیزن اختتام پزیر ہوگیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے ناران سے آگے جانے پر پابندی لگادی۔

سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے جانے پر پابندی

پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بہتر، آلودہ شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر

بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 6 تک جاپہنچا۔

گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان

آج شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھو ہار میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں اسموگ اور دُھند چھائے رہے گی۔

پاکستان کے آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا نمبر

پاکستان کے آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا نمبر ہے جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈکس 287 تک پہنچ گیا جبکہ لاہور کا دوسرا نمبر ہے جہاں اے کیو آئی 217 ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح کراچی تیسرے نمبر پر ہے جہاں صبح سویرے ایئرکوالٹی انڈکس 208 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

rainy weather

Rain prediction

snow fall

punjab smog