بانی کی جان بچانی ہے تو بی بی سے جان چھڑانا ہوگی، فیصل واوڈا
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور اب آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گنڈاپور کا جیمز بانڈ کی طرح فرار ہونا ڈرامے بازی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جانا ممکن ہے، بانی کی جان بچانی ہے تو بی بی سے جان چھڑانا ہوگی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ جب تک بی بی کی رسائی نہیں ہے خان محفوظ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی بڑے عقلمند لوگ ہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں لگ رہا، پی ٹی آئی اب کئی ماہ تک احتجاج نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خان کی زندگی کو بی بی، گنڈا پور اور حواریوں سے خطرہ ہے، میں آج بھی اپنی اس بات پر کھڑا ہوں، پہلا ثبوت مفرور قاسم سوری کا ٹویٹ ہے، جس میں اُس نے ذہنی توازن کھو بیٹھنے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب قوم سمجھ رہی ہے کہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ یکن ہمیں بانی پی ٹی آئی کی زندگی عزیز ہے،علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس گھٹیا ٹویٹ کی تردید کی ہے۔
Comments are closed on this story.