Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کارکنان کی ہلاکت کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردی گئیں

پی ٹی آئی کی جاری ویڈیو پانچ سال پرانی پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب کی ہیں
شائع 30 نومبر 2024 07:33pm

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئیٹر) پر اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کے آپریشن میں جاں بحق پی ٹی آئی کارکنان کی بطور ثبوت شیئر کی گئی ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔

”پوریپبنٖا ایکسپوز“ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بتایا کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اور پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے پروپیگنڈا کیا گیا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کے دوران کارکنان پر تشدد کیا گیا اور کارکنان کو فائرنگ کرکے جان سے مار دیا گیا، ان کی لاشوں اوراسپتالوں سے تمام ریکارڈ غائب کر دیا گیا۔

تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کے احتجاج کی جاری ویڈیوز جعلی نکلیں۔

”پروپیگنڈا ایکسپوز“ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ویڈیو پانچ سال پرانی اور پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب کی ہیں، اطلاعات کے مطابق ویڈیو 2019 میں جاری ہوئی تھیں، جاری کردہ ویڈیوز ننکانہ شہر میں دو گروپوں کے مابین تصادم کی ہیں۔

ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ سے اسلام آباد میں کارکنان کے ہلاکت کے پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے ثبوت کے طور پر پانچ سال پرانی ویڈیو کا لنک بھی ایکس پر جاری کیا گیا۔ لیکن بعد میں انہیں ڈیلیٹ کردیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی تمام فیک ویڈیوز منظرعام پر لے آئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا سیل کی طرف سے مردہ قرار دیے گئے شخص کی ویڈیو بھی شیئر کردی۔

pti leader

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)