چیمپینز ٹرافی: پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان معاہدہ پیسے کیلئے نہیں بلکہ عزت کیلئے کرے گا، اور یہ مجوزہ معاہدہ صرف چیمپینز ٹرافی تک محدود نہیں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ تین سال کیلئے طے کرنا چاہتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اوربھارت برابری کی سطح پر ایک دوسرے کے خلاف آئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیوز پر کھیلیں گے۔
پاکستان نے شرائط کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا، بھارتی میڈیا دعوٰی
بھارتی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرلیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند شرائط کے ساتھ غیر جانب دار وینیو پر بھارت کے میچ کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ایک شرط یہ بھی ہے کہ اگر بھارت ٹورنامنٹ میں آگے نہ بڑھ سکا تو فائنل لاہور میں کروایا جائے گا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ اگر بھارت نے آئی سی سی کے کسی ایونٹ کی میزبانی کی تو پاکستان بھی اپنے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
چیمپئنز ٹرافی معاملہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا بیان سامنے آگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے ایسی شرائط رکھی ہیں جن کا بنیادی مقصد پاکستان کے حقِ میزبانی کو ہر حال میں محفوظ رکھنا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اجلاس جمعہ 29 نومبر کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا گیا کہ اب چیمپینز ٹرافی کے انعقاد کی واحد قابلِ قبول صورت یہ ہے کہ بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر کروائے جائیں۔
مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو ٹیم کیوں نہیں، بھارتی سیاستدان بول پڑے
مودی سرکار نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی کے میچ کھیلنے کے لیے پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ جمعہ کو آئی سی سی کے 12 مکمل اور 3 ایسوسی ایٹ ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت آئی سی سی کے چیئرمین نے کی۔ ورچوئل میٹنگ میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی دبئی سے شریک ہوئے۔
چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کا حق پاکستان کو 2021 میں دیا گیا تھا۔ پی سی بھی نے ٹورنامنٹ کے لیے تین گراؤنڈ تیار کروائے ہیں۔ بھارت کے تمام گروپ میچ اور ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں سیمی فائنل اور فائنل بھی دبئی میں کھیلا جائے گا۔
شاہد آفریدی کا چیمپئنز ٹرافی تنازع پر اہم بیان
پاکستان نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں آگے نہ بڑھ سکی تو سیمی فائنل اور فائنل لاہور میں کروایا جائے گا۔ آئی سی سی پر پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ جس طور بھارت نے کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے بالکل اُسی طور کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کے میچ کھیلنے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
کوئی بھی فارمولا بنا تو برابری کی بنیاد پر بنے گا، محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف ہائبرڈ فارمولا نہیں، کوئی بھی فارمولا بنا تو برابری کی بنیاد پر بنے گا، ون سائڈڈ کام نہیں ہوسکتا، ہم جائیں اور وہ نا آئیں ایسا نہیں ہوسکتا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہت ساری چیزیں چل رہی ہیں، اس لیے زیادہ بولنا نہیں چاہ رہا، ایسا فیصلہ آنا چاہیے جس سے کرکٹ کی جیت ہو، کرکٹ بورڈز کی کوشش ہے کہ وِن وِن والی صورتحال ہو، ہم وہ چیز کریں گے جو کرکٹ کیلئے بہترین ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے ضروری پاکستان کی عزت ہے، آئی سی سی کو کہا ہے کہ ایسا راستہ اختیار کریں جو سب کو قبول ہو، جو بھی فارمولا ہوگا وہ صرف چیمپئنز ٹرافی کیلئے نہیں بلکہ لانگ ٹرم ہوگا۔ل
Comments are closed on this story.