Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

کنٹینر پر بشریٰ بی بی کے ساتھ سائے کی طرح موجود یہ پُراسرار شخص کون تھا؟

بشریٰ بی بی کی بہن نے سوشل میڈیا پر افواہوں کی حقیقت بتا دی
شائع 30 نومبر 2024 06:12pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ کنٹینر پر بشریٰ بی بی کی فیملی کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مریم وٹو سے سوال ہوا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کنٹینر پر ایک فرد موجود تھا جو سوشل میڈیا کے مطابق غالباً آپ کے خاندان سے تھا، بشریٰ بی بی کے ساتھ مسلسل موجود وہ شخص کون تھا؟

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اس شخص کو کسی نے ان کا رشتہ دار بتایا ہے تو کسی نے دیگر الزامات عائد کئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بعض دعوؤں میں مذکورہ شخص کا نام پرویز مسیح اور اسے پادری بتایا گیا ہے۔ تاہم کسی بھی مستند ذریعے سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔۔

اس حوالے سے جواب دیتے ہوئے مریم وٹو نے کہا کہ میں نے بشریٰ عمران کو بولا تھا کہ میں آپ کے ساتھ چلتی ہوں، لیکن انہوں نے منع کردیا اور کہا کہ شاید وہاں میری جان کو خطرہ ہو اور شاید مجھے اغوا کرلیں، اس لئے انہوں نے فیملی میں سے کسی کو بھی لے جانے سے انکار کردیا تھا۔

مریم وٹو نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا جو بھی انسان ان کے ساتھ تھا وہ کون تھا، ہماری فیملی میں سے کوئی نہیں تھا۔

bushra bibi