Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکارہ کے شوہر کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی

جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہوگی، عدالت
شائع 30 نومبر 2024 04:43pm

سیشن کورٹ لاہور نے پاکستانی اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے خاوند عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا سنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم عماد بٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 سال کی سزا سُنائی۔

چند ہفتے قبل نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ (این آئی یو) نارتھ نے ملزم کو گرفتار کیا تھا، این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ پر جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی۔

عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہوگی۔

یاد رہے کہ اسٹیج اداکارہ نگار چوہدری کے شوہر ملزم عماد بٹ سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی تھیں۔

ملزم اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات اسمگل کرتا تھا، ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔

drugs

Nigar Chaudhry

Imad Butt