مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گر گئیں
فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بڑی تبدیلی
بین الاقوامی بُلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 2650 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
bullion rates
Gold rates Pakistan
مقبول ترین