پی ٹی آئی کارکن ہم سے لاشوں کا پوچھ رہے ہیں، یاسمین راشد
پاکستان تحریک اںصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کے بچے مار ڈالے، میرے پاس مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں، افسوس کی بات ہے کہ یہ اب ہم سے لاشوں کا پوچھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 9 مئی جلاو گھیراو مقدمات سے متعلق کیس میں عدالت نے پولیس کو یاسمین راشد، عمرسرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے اور عدالت نے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا ظلم نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو انسانیت پر ظلم کرتے شرم آنی چاہیے، ان جانوں کا حساب ہوگا، مریم نواز کو شرم آنی چاہیے، وہ کہہ رہی ہیں کہ شاباش پنجاب آپ نہیں نکلے۔
ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے لانگ مارچ کئے، ہم نے تو انہیں نہیں روکا، تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ایک ایک کارکنوں پر ظلم کا حساب لے گی، چیف جسٹس کو خط لکھوں گی کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائے۔
انسدا دہشت گردی عدالت لاہور انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی ملزمان کی طرف سے ایڈوکیٹ برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ ،ماڈل ٹاون سمیت دیگر میں مقدمات درج کر رکھے ہیں
Comments are closed on this story.