Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

اینڈرائیڈ صارفین بےمقصد اشتہارات کو کیسے ختم کریں، آسان طریقے مل گئے

ویسے تو اشتہارات ویب سائٹس کیلئے پیسہ کمانے کا ذریعہ ہوتے ہیں مگر صارفین کیلئے درد سر بنے رہتے ہیں
شائع 30 نومبر 2024 11:38am

موبائل فون پر سامنے آنے والے اشتہارات صارفین کو دیکھنا بالکل پسند نہیں مگر دراصل یہ ویب سائٹس اور ایپ ڈویلپرز کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔

لیکن کئی اشتہارات ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کی موبائل اسکرین سے چپک کر رہ جاتے ہیں اور ہٹنے کا نام نہیں لیتے۔ یہ اشتہارات اکثر اوقات آپ کے فون کو سست کر سکتے ہیں اور بیٹری ختم کر سکتے ہیں۔

وہیں اینڈرائیڈ موبائل فونز چلانے والے صارفین کے لیے ایک اچھی بات یہ ہے کہ آپ کے فون میں اشتہارات کو مسدود یا محدود کرنے کے طریقے موجود ہیں۔ ہم آپ کو بتائیں گے۔

گوگل کروم پر جا کر اشتہارات بلاک کریں

سب سے پہلے اپنے اینڈرائیڈ ڈیوائس پر گوگل کروم کھولیں۔

پھر اوپری دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینو پر کلک کریں اور سیٹنگز کے آپشن پر کلک کریں۔

سائٹ سیٹنگ تک سکرول کریں اور پاپ اپس اور ری ڈائریکٹس کے آپشن کا انتخاب کریں۔

پاپ اپس کو ٹوگل کریں اور ری ڈائریکٹ آف کریں۔

سائٹ سیٹنگ کے پیج پر واپس جائیں اور مسلسل تنگ کرنے والے اشتہارات کو سلیکٹ (منتخب) کریں، اور انہیں بھی ٹوگل کردیں۔

موبائل فون ہوم اسکرین سے ایڈز بلاک کریں

ہوم اسکرین اشتہارات براؤزر اشتہارات کی نسبت زیادہ دخل اندازی کرتے ہیں۔ کچھ ایپس آپ کے فون پر بینر اشتہارات دکھانے کے لیے ”دیگر ایپس پر ڈسپلے“ کی اجازت کا غلط استعمال کرتی ہیں۔

اس کے حل کے لیے پہلے کس بھی ایپ آئیکن کو دیر تک دبائیں اور ایپ کی معلومات (App Info) پر جائیں۔

دیگر ایپس پر ڈسپلے کو منتخب کریں اور (Display over other apps) کے آپشن پر کلک کرکے اسے غیر فعال کریں۔

اگر ایپ غیر ضروری ہے تو اسے براہ راست ایپ انفارمیشن پیج سے ان انسٹال کردیں۔

لاک اسکرین اشتہارات کو غیر فعال کریں

لاک اسکرین اشتہارات، جو اکثر وال پیپر سروسز جیسے Glance کے ذریعے فعال کیے جاتے ہیں، آپ کی ڈیوائس کے استعمال میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ ان کو آف کرنے کے لیے

سیٹنگز کے آپشن پر جائیں۔

پھر لاک اسکرین پر جائیں اور وال پیپر سروسز کا انتخاب کریں۔

متحرک وال پیپر اشتہارات کو غیر فعال کرنے کے لیے None کا انتخاب کریں۔

mobile phone

tablets

ANDROID PHONES

mobile adds

how to block adds