Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

چیمپئنز ٹرافی معاملہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا بیان سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر گزشتہ روز ہونے والا اہم اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا
شائع 30 نومبر 2024 10:59am

چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ ابھی تک حل نہ ہوسکا۔ پاکستان کرکٹ بوڑد اور بھارتی کرکٹ بورڈ دونوں اپنے اپنے فیصلوں پر ڈٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آئی سی سی کی طرف سے فیصلہ مشکل بنتا جا رہا ہے۔

وہیں اب بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے فیصلے کے لیے گزشتہ روز ہونے والا اہم اجلاس آج تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا، تاہم 15 منٹ جاری رہنے والی میٹنگ میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی نے بڑا بیان جاری کردیا

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کو ملکر قابل قبول آپشن تلاش کرنے کا آپشن دیا تھا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بھی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔

BCCI

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025