ٹی 10 لیگ: بیٹر کے سامنے بولر بوکھلا گیا، اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز دے دیے
وقت گزرنے کے ساتھ کرکٹ میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ جہاں پہلے طویل فارمیٹ جن میں ٹیسٹ اور ون ڈے لوگ دیکھنا پسند کرتے تھے وہیں پھر ٹی ٹوئنٹی اور اب 10 اوورز کے کھیل کا بھی انعقاد ہونے لگا۔
آج کی تیز کرکٹ میں بیٹر کے ہاتھوں بولر کا بچنا مشکل ہوتا ہے۔ 10 اوورز کی کرکٹ میں گیند باز اکثر بیٹر سے چوکے چھکے کھاتا نظر آتا ہے جس کے باعث بولر اپنی لائن لینتھ بھول جاتا ہے۔
ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا 25 نومبر کو ہونے والی ٹی 10 لیگ میں جہاں دہلی بلز اور بنگلا ٹائیگرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
گزشتہ دنوں ابو ظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں بولر کی ایسی دھلائی ہوئی کہ اس نے اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر 30 رنز دے دیے۔
مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو ٹیم کیوں نہیں، بھارتی سیاستدان بول پڑے
دہلی بلز کی بیٹنگ کے دوران بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے سری لنکا کے سابق کپتان داسن شناکا 9 واں اوور کروانے آئے اور ابتدائی 3 گیندوں پر 10، 20 بھی نہیں بلکہ پورے 30 رنز کھالیے۔
ہوا کچھ یوں کہ اوور کی پہلی گیند پر بیٹر نکھل چوہدری نے شناکا کو چوکا مارا، اس کے بعد اگلی گیند نوبال ہوئی اور اس پر بھی چوکا لگا۔
یہ معاملہ یہیں نہیں رکا، شناکا نے اگلی گیند پھر نوبال کروائی اور نتیجہ وہی، بیٹر نے پھر دے چوکا مارا۔ ابھی صرف اوور کی ایک گیند ہوئی اور انہوں نے 14 رنز دے دیے۔
شناکا پھر دوڑے اور گیند کروائی جس پر ایک اور چوکا لگا، اوور کی تیسری گیند پر بیٹر نے چھکا مار دیا، پھر اگلی گیند ایک بار پھر نوبال ہوئی پر خوش قسمتی سے کوئی باؤنڈری نہیں لگی
اس کے بعد پھر سے شناکا نے اگلی نو بول کرائی اور ساتھ چوکا بھی لگ گیا، یوں اوور کی 3 قانونی گیندوں پر انہوں نے مجموعی طور پر 30 رنز دے دیے۔
نوجوان کرکٹر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
البتہ اوور کی اگلی 3 گیندوں پر صرف 3 رنز بنے اور شناکا کے اوور میں مجموعی طور پر 33 رنز آئے۔
دہلی بلز نے 10 اوورز میں 6 وکٹوں پر 123 رنز بنائے۔ نکھل چوہدری 16 گیندوں پر 47 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
جواب میں بنگلا ٹائیگرز نے ہدف 2 گیندوں قبل ہی پورا کرلیا، داسن شناکا نے 14 گیندوں پر 33 رنز بنائے جبکہ لیام لیونگسٹن 15 گیندوں پر 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
Comments are closed on this story.