پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بہتر، آلودہ شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
پنجاب میں اسموگ اور دھند کی صورتحال میں بہتری نظر آنے لگی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے۔ صبح سویرے لاہور کا ایئرکوالٹی انڈکس 265 تک پہنچ گیا ہے۔
اُدھر راولپنڈی آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرا نمبر ہے جس کا ایئرکوالٹی انڈکس دو سو اڑتالیس ریکارڈ کی گیا ہے۔
اسموگ اور فوگ میں کیا فرق ہے اور اس کو ختم کرنے کا واحد حل کیا ہے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں اسموگ اور دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب اپسوس پاکستان کی نئی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصدافراد اسموگ کے باعث طبی مسائل کا ہیں۔
سروے رپورٹ کے مطابق 68 فیصد نے کھانسی، 66 فیصد نے فلو، 37 فیصد نے سانس لینے میں دشواری جبکہ 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی ہے۔
ان طبی مسائل کا شکار ہونے والوں میں سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 فیصد ریکارڈ کی گئی جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 87 فیصد جبکہ لاہور میں 84 فیصد افراد نے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا بتایا۔
جبکہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 فیصد افراد نے اسموگ کی وجہ سے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کی ہے۔