Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، مگر کتنا؟

گزشتہ روز کی کمی کے بعد سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
شائع 29 نومبر 2024 11:27pm

گزشتہ روز ہونے والی کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

ملک میں آج 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے ہے۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر اضافے سے 2661 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 2640 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی سے 275200 روپے کا ہوگیا تھا۔

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD

GOLD PRICES GO UP