Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے ہیں تو ٹیم کیوں نہیں، بھارتی سیاستدان بول پڑے

بھارتی ٹیم کو چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان جانا چاہیے، تیجشوی یادیو
شائع 29 نومبر 2024 03:31pm

بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں آواز اٹھا دی۔

رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجشوی یادیو نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل اور سیاست کو نہیں ملانا چاہیے۔

تیجشوی یادیو کا کہنا تھا کہ مودی بریانی کھانے پاکستان جاسکتے ہیں تو بھارتی ٹیم کیوں نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی؟

چیمپئنزٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا، پاکستان کو دو پلانز دیئے جانے کا امکان

تیجشوی یادیو نے مزید کہا کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ تیجاشوی یادیو بھارتی ریاست بہار کے ڈپٹی چیف منسٹر رہ چکے ہیں، وہ سینئر بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیو کے چھوٹے بیٹے ہیں۔

Indian cricket team

Indian Cricket Board

Icc Champions Trophy 2025