Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر جِم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

جوز میٹیوس جِم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایکسر سائز کر رہے تھے
شائع 29 نومبر 2024 12:25pm

برازیل کے نوجوان ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر جِم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ جوز میٹیوس جِم میں ورزش کررہے تھے کہ اچانک ورزش کرتےہوئے گر گئے اور دوبارہ اٹھ نہ سکے۔ جوز کو موقع پر بچانے کے لیے کوششیں بھی کی گئی۔

پی سی بی کے سی او او ⁩سمیر احمد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ڈائریکٹر مقرر

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوز میٹیوس جِم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایکسر سائز کر رہے تھے اور اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔

جوز میٹیوس فٹنس انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور وہ باڈی بلڈنگ کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے تھے۔

جوز میٹیوس کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق کوئی مسائل نہیں تھے۔

یاد رپے کہ جوز ایک وکیل اور ماہرِ غذائیت بھی تھے۔

world