کراچی میں چھپ کر رہنے والا جوڑا میاں بیوی نکلے، قتل کا مقدمہ درج
کراچی میں نیپئر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے، دونوں میاں بیوی نکلے، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے خالہ زاد بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق نیپر روڈ پر میوہ شاہ مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
بلوچستان سے قبائلی رہنما حاجی قاسم پانیزئی اغوا
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون اور مرد رکشا میں کلفٹن سے آرہے تھے، ان کے تعاقب میں موٹر سائیکل سوار ملزمان بھی تھے، جوں ہی رکشا لی مارکیٹ میوہ شاہ روڈ پہنچا تو ملزمان نے رکشے سے اترتے ہوئے ان پرفائرنگ کردی۔
جاں بحق ہونے والے مرد کی شناخت عطاءاللّٰہ جبکہ خاتون کی ہادیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے تھا اور وہ کراچی میں گھر والوں سے چھپ کر رہ رہے تھے۔
جاں بحق ہونے والی خاتون پہلے سے شادی شدہ تھی، جبکہ مقتول کے گھر والوں نے لاش لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو لاش کو لاوارث دفنانے کا کہہ دیا ہے۔
دریں اثنا کراچی میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کی واردات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، لیاری میں قتل ہونے والے مرد اور خاتون میاں بیوی نکلے، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے خالہ زاد بھائی اسفند یار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ، مقتولین عطاءاللہ اور ہادیہ نے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی ، مقتولین کو جرگے کے فیصلے پر علاقہ بدرکر دیا گیا تھا ۔
مدعی مقدمہ کے مطابق مقتولین دو سال سے لیاری میوہ شاہ مسجد کے قریب رہائش پذیر تھے ، گذشتہ روز دو نامعلوم ملزمان نے رکشے میں فائرنگ کرکے جوڑے کو قتل کیا ۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی میتیں ورثاء کے حوالے کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔
Comments are closed on this story.