غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری، جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان میں اسرائیل کی بمباری
غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، اسرائیلی فورسز نے مزید چھبیس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی کردیئے جبکہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی اور شمالی غزہ کو نشانہ بنایا۔ خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں اسرائیلیوں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ سمیت شمالی غزہ میں بھی پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد چوالیس ہزار تین سو تیس ہوگئی۔ ایک لاکھ چار ہزار نوسو تینتیس فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ نے غزہ میں شدید غذائی قلت کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا کہ غزہ میں بیس لاکھ افراد کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔ ادھر فلسطینی اتھارٹی کے مطابق جنگ سے فلسطین میں نجی شعبے کو آٹھ ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں پر بمباری شروع کردی۔۔ لبنان کی سرحد پر کریات شمونہ میں عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
Comments are closed on this story.