بشرٰی بی بی پارٹی قیادت سے ناراض، اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں
گزشتہ روز ڈی چوک ہنگامہ آرائی کے دوران بشرٰی بی بی بمشکل نکل پائی تھیں۔
سابق وزیرِاعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور اسی لیے انہوں نے بلائے جانے کے باجود پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی کارکنوں پر مبینہ فائرنگ اور کارکنوں کی گرفتاری کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد بشریٰ بی بی اور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
bushra bibi
Party Meeting
FEELS UNHAPPY AND BETRAYED
مقبول ترین