Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی

موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران اہم مقدمات مقرر کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2024 08:44pm

سپریم کورٹ آف پاکستان میں 18 سے 31 دسمبر تک موسمِ سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران سپریم کورٹ میں دفاتر کھلے رہیں گے۔ اہم نوعیت کے مقدمات کمیٹی کی منظوری سے دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیے جاسکیں گے۔

چند ماہ کے دوران اہم سیاسی و دیگر مقدمات کی سماعت کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی کارکردگی میں عوام غیر معمولی حد تک دلچسپی لیتے رہے ہیں۔ بہت سے اہم سیاسی مقدمات میں اسٹیٹ بینک کی رائے، ریمارکس یا رولنگ کا شدت سے انتظار کیا جاتا رہا ہے۔

Supreme Court of Pakistan

NOTIFICATION ISSUED

Fish in winter

WINTER VACATION

OFFICES TO REMAIN OPEN