حنا بیات کا شوہر کی موت کے بعد تکلیف دہ ٹرولنگ کا انکشاف
حنا بیات پاکستان کی باصلاحیت اور پسندیدہ سینئر اداکارہ ہیں۔ ان کا شمار اپنی انڈسٹری کے انتہائی پیشہ ور فنکاروں میں ہوتا ہے وہ اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے مظلوموں اور پاکستان کی بہتری کے لیے آواز اٹھاتی رہتی ہیں اور لوگوں کو متاثر کرتی ہیں۔
اداکارہ نے کچھ عرصہ پہلے اپنے پیارے شوہر راجر بیات کو کینسر سے کھو دیا۔ انہوں نے اس مشکل وقت کا بڑی بہاری سے مقابلہ کیا وہ اس دوران بہت مضبوطی سے کھڑی رہیں۔
زینب رضا کا پرویز مشرف سے کیا رشتہ ہےِ؟ اداکارہ نے بتادیا
حنا بیات ایک شو میں مہمان تھیں اور انہوں نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد ہونے والی ظالمانہ ٹرولنگ کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے تھے کہ جب اس کا شوہر نہیں رہا ہے تو وہ اپنے چہرے پر لپ اسٹک کیوں لگا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میراتعلق جس فیلڈ سے ہے وہاں کام کے لیے مجھے میک اپ کرنا پڑتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ میں ایک انسان بھی ہوں۔
حنا بیات نے شیئر کیا کہ والد کی وفات پر میں نے اپنی والدہ کو دیکھ کر بہت کچھ سیکھا تھا۔ والدہ نے سکھایا تھا کہ اللہ نے انہیں جو سال عطا کیے ہیں انہیں جینا ہے اور اپنے آپ کو آگے بڑھانا ہے۔ اس طرح وہ مضبوط رہی اور جب میرے شوہر کا انتقال ہوا تومیں نے بھی یہی کیا۔
Comments are closed on this story.