عمران خان سے ملاقات مشکل ہوگئی، تکنیکی مسئلہ نکل آیا
ایک تکنیکی مسئلے کے سبب اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ان کے اہلخانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات مشکل ہوگئی۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق اس وقت بانی پی ٹی آئی جیل کی تحویل میں نہیں ہیں بلکہ پی ٹی آئی راولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقاتی افراد کو راولپنڈی پولیس سےرابطہ کرنا ہوگا کیونکہ عمران خان اس وقت جسمانی ریمانڈپرراولپنڈی پولیس کی حراست میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے جیل سیل کو راولپنڈی تھانہ نیوٹاون کاحصہ قراردے دیا گیا ہے۔
جسمانی ریمانڈ کے بعد ملاقات کرانے یا نہ کرانےکااختیار جیل انتظامیہ کے پاس نہیں رہا۔
یاد رہے کہ عمران خان کو توشہ خان اور دیگر مقدمات میں یا تو ضمانت مل چکی ہے یا پھر وہ بری ہو چکے ہیں۔ تاہم ان کے خلاف 9 مئی سمیت تشدد کے دیگر مقدمات ہیں اور گذشتہ دنوں پولیس نے انہیں تشدد کے مقدمات میں گرفتار کیا تھا۔ ان مقدمات میں اب تک ضمانت نہ ہونے کے سبب نہ صرف عمران خان بدستور جیل میں ہیں بلکہ ان کا جسمانی ریمانڈ بھی دیا گیا ہے۔
اس سے قبل توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے بعد عمران خان کی رہائی کے امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے۔
Comments are closed on this story.