قلعہ کو کبھی جنگی بنیادوں پر استعمال کیا جاتا تھا
دیپالپور ایک تاریخی قلعہ ھے جس نے اپنے آنگن میں سینکڑوں گھروں کو آباد کر رکھا ہے اس قلعے کی بنیاد مغلوں کے دور میں رکھی گئی مغلوں کے دور میں اسے دارالحکومت کا درجہ دیا گیا
یہ قلعہ 100 ایکڈ پر محیط ہے جس کے چار دروازے ہیں اسے برصغیر کا ایک قدیم شہر کہا جاتا ہے اس قلعہ کو سرنگ کی خوبصورت اینٹوں سے تعمیر کیا گیا .
اس قلعہ کو جنگی بنیادوں پر استعمال کیا جاتا تھا اس قلعہ کو تاریخی لحاظ سے پنجاب کا صدر مقام کا درجہ حاصل تھا اس کے آنگن میں سینکڑوں گھر آباد ہیں اس قلعہ میں آثار قدیمہ شاہی مسجد. نوگھرہ. سرا ابھی بھی موجود ہیں لیکن بد قسمتی سے انتظامیہ اور آثار قدیمہ کی غفلت اور عدم توجہ سے یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے
اس قلعہ کے دو دروازے مسمارھو چکے ہیں جبکہ دو لکڑی کے خوبصورت دروازے گرنے کے قریب ہیں اس قلعہ میں رہنے والے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور مرمت کیا جائے تاکہ ھم اس عظیم آثار قدیمہ سے محروم نہ ہوں
Comments are closed on this story.