Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابھیشیک بچن کی نئی فلم “I want to talk “بری طرح فلاپ

فلم ریلیز کے 5 ویں دن دو کروڑ روپے بھی کما نہیں سکی ہے
شائع 28 نومبر 2024 11:15am

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی ازدواجی زندگی کی بنا پر خبروں میں ان ہیں۔ ان کی اپنی اہلیہ ایشوریا رائے سے علیحدگی کی افواہیں زوروں پر ہیں اور ہر روزا ن کے رشتے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبرمیڈیا پر ضرور سامنے آتی ہے۔

اپنی ذاتی زندگی سے ہٹ کر ابھیشیک بچن فلموں سےاپنا تعلق جوڑے ہوئے ہے ان کی حالیہ فلم ”آئی وانٹ ٹو ٹاک“ بھارتی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ فلم بدقسمتی سےفلاپ ثابت ہورہی ہے اور ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ملائکہ اروڑہ کی زندگی میں تیسرے شخص نے انٹری دے دی؟

شوجیت سرکار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ارجن سین نامی شخص کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، ارجن کا کردار ابھیشیک بچن نے ادا کیا ہے ، جو ایک این آر آئی اور امریکا میں رہنے والے مارکیٹنگ کے ماہر ہیں۔

منفرد اور دل کو چھو لینے والی فلم کی کہانی میں جذبات کو کوٹ کوٹ کر شامل کیا گیا ہے لیکن 40 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلیز کے 5 ویں دن دو کروڑ روپے بھی کما نہیں سکی ہے۔

فلم نے پہلے دن 25 لاکھ، دوسرے دن 55 لاکھ ، تیسرے دن ، 53 لاکھ اور چوتھے دن محض 17 لاکھ کا بزنس کیا۔

اس فلم کو 55ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات

Abhishek Bachchan