ہیرامنڈی2 کی شوٹنک کب شروع ہوگی؟ منیشا کوئرالہ کا انکشاف
سنجے لیلا بھنسانی نے اس سال اپنی سیریز ”ہیرا منڈی“ میں بالی و وڈ کی کئی بہترین اداکاواں کو اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع دیا۔ سیریز کو مداحوں نے بھی بےحد پسند کیا تھا۔ اب وہ بے چینی سے ”ہیرامنڈی2“ کا انتظار کررہے ہیں۔
سیریز میں اہم کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی اداکارہ منیشا کوئرالا نے ہیرامنڈی کے حوالے سے تازہ خبر دی ہے کہ سیریز کے اگلے حصے کی شوٹنگ کب سے شروع ہو سکتی ہے۔ منیشا کوئرالہ نے ہیرامنڈی میں ملکا جان کا کردار ادا کیا تھا۔
ایشوریا رائے کا اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف خواتین کے نام اہم پیغام
بھارتی میڈیا کے مطابق منیشانے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ہیرا منڈی2 کی شوٹنگ اگلے سال2025 میں شروع ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں ہیرامنڈی کے بعد کسی نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کے مواقع ملے ہیں ۔ اس پر منیشا کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ پروجیکٹس زیر غور ہیں تاہم وہ پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد ہی اس پر مزید بات کریں گی۔
یادرہے کہ ہیرامنڈی کا پہلا سیزن اس سال 2024 میں مئی میں ریلیز ہوا تھا۔ سیریز کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ریچا چڈھا، ادیتی راو حیدری، سنجیدہ شیخ، شرمین سہگل، فردین خان، طحہ شاہ بدوشہ، ادھیان سمن، شیکھر سمن اور جیسن شاہ جیسے کئی اہم نام شامل تھے۔ سیریز کو بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی شوق سے دیکھا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.