Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

زینب رضا کا پرویز مشرف سے کیا رشتہ ہےِ؟ اداکارہ نے بتادیا

میرے بارے میں زیادہ تر معلومات درست نہیں ہیں
شائع 28 نومبر 2024 09:18am

زینب رضا ایک خوبصورت اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے کامیاب ریئلٹی شو “ تماشا 2 “ سے شہرت حاصل کی۔ زینب رضا نے ”تکبر“ اور ”پرے ہٹ لو“ جیسے پروجیکٹس میں بھی کام کیا۔ اداکارہ نئی ڈرامہ سیریل ”بھرم“ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

زینب رضا نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ان افواہوں کے بارے میں بات کی جو ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنے تعلق کی حقیقت کا بھی انکشاف کیا۔

مریم نفیس نے انڈسٹری میں ہونے والی فرینڈ شپ کو بے نقاب کر دیا

زینب رضا نے کہا کہ میرے بارے میں بہت ساری افواہیں ہیں جو سراسر غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں امریکہ سے واپس نہیں آئی ہوں، مشرف میرے دادا بالکل نہیں ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ مجھے میرے بہترین دوست احمد سے بھی جوڑ دیتے ہیں۔ مداحوں نے انہیں میرا بوائے فرینڈ تو بنایا ہے لیکن درحقیقت وہ میرے بھائی جیسا ہے۔

زینب نے اپنی عمر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میری عمر 23 سال نہیں، میں 26 سال کی ہوں۔ احمد میرا بوائے فرینڈ نہیں ہے۔ میرے بارے میں زیادہ تر معلومات درست نہیں ہیں اور مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات