Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

بیلاروس کے صدر کی آرمی چیف سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پرپاک فوج کو خراج تحسین

صدر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا
شائع 27 نومبر 2024 10:40pm

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی اور علاقائی تعاون و سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی، ملاقات کے دوران باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید وست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کے کردار کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

pakistan army

Army Chief Asim Munir

belarus president