Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بلوچستان اسمبلی : پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع

پابندی کی قرارداد صوبائی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل
شائع 27 نومبر 2024 10:04pm

بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ، پی ٹی آئی مخالف قرارداد حکومتی اراکین نے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے ۔

ذرائع اسمبلی کے مطابق قرارداد میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی سفارش کی گئی ہے، قرارداد کل بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، قرارداد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔

پی ٹی آئی پر پابندی کی قرارداد صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں بھی شامل ہے۔

بلوچستان اسمبلی نے منشیات کے خاتمے سمیت کئی قراردادیں منظور کرلیں

قرارداد کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے ایک بار پھر پرتشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں، پی ٹی آئی ملک میں ایک سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کرچکی ہے، اس کے انتشار نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔

قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگائے۔

بلوچستان

balochistan assembly

cm balochistan