Aaj News

جمعرات, دسمبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Akhirah 1446  

کار کی چھت سے آتشبازی کرنا مہنگا پڑ گیا، گاڑی میں آگ لگ گئی

آگ لگنے سے گاڑی خاکستر ہوگئی، پولیس نے ملزم پر جرمانہ عائد کر دیا
شائع 27 نومبر 2024 07:38pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت میں کار کی چھت سے آتشبازی کرنا مہنگا پڑگیا، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص شادی کی تقریب میں گاڑی کے سن روف سے آتشبازی کر رہا ہے، اور پٹاخہ پھٹتے ہی کار میں آگ لگنے پر بھاگ جاتا ہے۔

اتر پردیش کے علاقے سہارنپور میں شادی کے قافلے میں شریک نجی گاڑی میں اس وقت وقت آگ لگ گئی جب ایک شخص نے لاپرواہی سے اس کے سن روف سے پٹاخے پھوڑے ، واقعہ فتح پور تھانہ کےعلاقے گانڈیوڑا گاؤں میں پیش آیا ۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ آدمی شادی کی تقریب میں گاڑی سے آتشبازی کرتا ہے۔ جیسے ہی پٹاخوں سے چنگاریاں ہوا میں اٹھتی اور واپس آتی ہیں، گاڑی میں بھی آگ لگ جاتی ہے۔

گاڑی میں آگ لگنے سے باراتیوں میں بھگڈرمچ جاتی ہے،باراتیوں میں سے ایک شخص کار والے کی جانب بڑھتا ہے، تاہم وہ پہلے ہی گاڑی سے باہر نکل جاتا ہے۔

واقعہ میں کسی باراتی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، تاہم آگ لگنے سے گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی، پولیس نے گاڑی ضبط کرکے ملزم پر جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

india

Utter perdash