Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
09 Rajab 1446  

بشری بی بی کا پریس کانفرنس سے گریز، گنڈاپور کے ساتھ پشاور نہیں گئیں

الگ ہیلی کاپٹر کا انتظار۔ مانسہرہ میں کس کے یہاں ٹھہری ہیں
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2024 07:46pm

پشاور: بشری بی بی تاحال مانسہرہ میں موجود ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بشری بی بی بابرسلیم سواتی کی بھانجی کی رہائشگاہ پرہیں۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی کو آج پشاور روانہ ہونا تھا، ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی کے باعث بشری بی بی پشاور نہ جاسکیں، بشری بی بی نے ڈی چوک سے روانگی کے بعد کسی سے رابطہ نہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کے پی کا بڑا ہیلی کاپٹر خراب ہے اور آئی جی سے کہا کہ چھوٹا ہیلی کاپٹر لے آئیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ہی پی ٹی آئی بانی عمران خان کی اہلیہ کی بہن مریم ریاض وٹو نے ’بشریٰ عمران خان کہاں ہیں‘ کی ٹوئیٹ کی تھی۔

علیمہ خان نے بشری بی بی پر سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس کہا کہ ’میں نے کہا تھا ناں کہ بشریٰ عمران خان پریس کانفرنس نہیں کریں گی، وہ اس لیے کہ وہ اپنی مرضی سے اسلام آباد سے گئیں ہی نہیں‘۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں پی ٹی آئی احتجاج ختم ہونے کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے تھے۔

پی ٹی آئی لیڈرشپ نے مایوس کیا، سنجگانی رکنے کی بات نہیں مانی گئی تو استعفے دے دیتے، شوکت یوسفزئی

مانسہرہ پہنچنے کے بعد اطلاعات موصول ہوئی کہ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی پریس نیوز کریں گے جس کے بعد میڈیا سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی۔

بعدازاں تین مرتبہ پریس نیوز کا وقت تبدیل ہوا اور آخر میں تقریباً ڈھائی بجے علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران بشریٰ بی بی نظر نہیں آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی سے متعلق سوالات اٹھنے لگے تھے۔

اس سے قبل شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی احتجاج کی فائنل کال کو لے کر پی ٹی آئی لیڈر شپ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور اپنے انٹرویو میں کہا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سنجگانی میں احتجاج پر رضا مند تھے، بیرسٹرسیف کے مطابق بشریٰ بی بی نہیں مانیں، بشریٰ بی بی تو غیرسیاسی خاتون ہیں۔

paksitan

bushra bibi