دو عالمی جنگیں دیکھنے والا دنیا کا معمر ترین شخص چل بسا
پہلی اور دوسری عالمی جنگ دیکھنے والا دنیا کا معمر ترین شخص 112 برس کی عمر میں چل بسا، برطانوی شہری جان الفریڈ ٹینس ووڈ گزشتہ روز انتقال کرگئے۔
معمر شخص جان الفریڈ نے رواں سال اپریل میں دنیا کے سب سے معمر شخص کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
اس سے قبل وینزویلا کے جوان ونسینٹ پیریز دنیا کے معمر ترین انسان تھے، جو 114 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
تیز رفتار انٹرنیٹ ڈیٹا بچوں کی پیدائش میں کمی کا باعث؟ حیرت انگیز دعوے پر انٹرنیٹ تقسیم
برطانوی میڈیا کے مطابق 26 اگست 1912 کو لیورپول میں پیدا ہونے والے مسٹر ٹینس ووڈ ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے چند ماہ بعد دنیا میں آئے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں دو عالمی جنگیں دیکھیں اور دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کے پے کور میں خدمات انجام دیں۔
Comments are closed on this story.